ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مشرقی یورپ میں امریکی افواج کی تعیناتی پر شدید روسی ردعمل

مشرقی یورپ میں امریکی افواج کی تعیناتی پر شدید روسی ردعمل

Fri, 13 Jan 2017 21:04:53  SO Admin   S.O. News Service

ماسکو،13جنوری/(آئی این ایس انڈیا)پولینڈ میں امریکی افواج کی تعیناتی پر روس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مشرقی یورپ میں گزشتہ روز ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا عمل شروع ہوا جبکہ ساتھ ہی ٹینک اور دیگر بھاری اسلحہ جات بھی وہاں منتقل کیا جا رہا ہے۔ روس کی طرف سے کریمیا کو اپنا حصہ بنانے کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے ایک نیٹو مشن کے تحت مشرقی یورپ میں امریکی فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ماسکو حکومت نے اس پیش رفت کو روس کی خودمختاری کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔


Share: